برازیل طالبعلم نے حیران کن کارنامہ سر انجام دے دیا ،غریب عوام کے لیے خوشیاں ہی خوشیاں ،جانئیے

برازیلیا (ویب ڈیسک ) برازیل کے سینٹاماریہ فیڈرل یونیورسٹی کے طالب علم نے کاغذ،گریفائٹ اور بھاپ سے بجلی بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق برازیل کے سینٹاماریہ فیڈرل یونیورسٹی کے 22سالہ طالب علم کیلی مورلہ نے کاغذ کے 20ٹکڑوں کو گریفائٹ سے جوڑ کر60 ایل ای ڈی بلب جلائے ہیں، اس سادہ سی ایجاد پر لاگت انتہائی کم آئی ہے۔ اس ڈیوائس کو گھروں

میں آسانی سے بنا یا جا سکتا ہے۔ لاگت انتہائی کم ہونے کی وجہ سے غریب ممالک اس ایجاد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھئیے : : جنیوا(ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ چین میں پائے جانے والے مہلک وائرس کرونا کے عالمی سطح پر پھیلنے کا انتہائی خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارے نے اپنی گذشتہ رپورٹس میں غلطی کا اعتراف کیا ، جن میں اس مہلک وائرس کے پھیلنے سے متعلق ’’ معتدل‘‘ اندیشے کا اظہار کیا گیا تھا۔ڈبلیو ایچ او نے اس رپورٹ کے حاشیے (فٹ نوٹ) میں کہا کہ جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو شائع کردہ سابقہ رپورٹس میں ایک غلطی تھی۔ان میں غلط طور پر کہا گیا تھا کہ اس وائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کا ’’معتدل’’ خطرہ ہے۔جب ڈبلیو ایچ او کی خاتون ترجمان فضیلہ شیب سے اس معاملے کی مزید وضاحت کے لیے کہا گیا توانھوں نے کہا کہ’’ یہ محض الفاظ کے چناؤ کی غلطی تھی۔‘‘ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ جمعہ کو کرونا وائرس کو بین الاقوامی صحت عامہ کے لیے ایمرجنسی بھی قرار نہیں دیا تھا۔اس ہنگامی حالت کا ایسے کسی خطرناک مہلک مرض کے پھیلنے کی صورت میں اعلان کیا جاتا ہے جس پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر مربوط اقدامات درکار ہوں۔