نیوزی لینڈ میں بڑے برج ٹکرائیں گے ۔۔۔۔۔۔ چیلنجز کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ،جانئیے

ویلنگٹن (ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو رواں سال 19 ستمبر کو ہوں گے۔ یہ اعلان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے شہری میری قیادت اور حکومت کی موجودہ سمت جو استحکام کی بنیاد

پر قائم ہے، مضبوط معیشت اور نیوزی لینڈ کو درپیش طویل مدتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشرفت کی حمایت جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا پیشگی اعلان کرنا مناسب ہے جو عوام کو جمہوری عمل اور بہترین سیاسی منظر نامے پر یقین کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ مزید پڑھئیے : ٹوکیو (ویب ڈیسک ) جاپانی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آئی پی ایس خلیے استعمال کرتے ہوئے دل کا آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تحقیقی ٹیم کے مطابق ایسا دنیا میں پہلی بار کیا گیا ہے۔یہ مادر خلیے ری پروگرام شدہ انسانی خلیوں سے تخلیق کیے گئے ہیں تاکہ وہ انسانی جسم کے مختلف اقسام کے ٹشو بن سکیں۔پروفیسر یوشیکی ساوا کی زیر قیادت اوساکا یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے آئی پی ایس خلیوں سے حاصل کردہ انسانی دل کے خلیوں کی شیٹس تیار کی ہیں۔اس ٹیم نے دل کی سنگین بیماری میں مبتلا مریضوں کے لیے ایک طریقہ علاج اختیار کیا ہے، جس میں یہ شیٹس دل پر رکھی جاتی ہیں۔ یہ آپریشن رواں ماہ کیا گیا۔ مریض کی بیماری انتہائی سنگین تھی، جس کا علاج صرف ادویات سے ممکن نہ تھا۔ٹیم نے مریض کی صنف یا عمر نہیں بتائی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ یہآپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے، اور مریض کو پیر کی صبح عام وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ سرجری نئے طریقہ علاج کو انسانوں پر آزمانے کے تجربات کا حصہ تھی۔ یہ ٹیم علاج کے محفوظ اور موثر ہونے کا ایک سال تک جائزہ لے گی۔آئندہ تین سالوں میں 9 دیگر مریضوں پر ایسے آپریشن کیے جائیں گے۔پروفیسر ساوا نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ طریقہ علاج ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ مریضوں کے لیے سودمند ثابت ہو گا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ادویات کے ذریعے علاج سے قاصر مریضوں کے لیے اس طریقے کو حتمی طور پر اختیار کر لیا جائے تاکہ مصنوعی دل یا دل کے ٹرانسپلانٹ سے بچا جا سکے۔