جان بولٹن کو سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا ۔۔۔۔۔۔۔ سستی شہرت کا الزام ٹرمپ میدان میں آگئے ،جانئیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین گیٹ سکینڈل کے حوالے سے اپنے سابق مشیر جان بولٹن کے انکشافات کو سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں جان بولٹن سے ہرگز یہ بات نہیں کہی کہ یوکرین کی فوجی امداد آئندہ صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے

مشروط کردی جائے۔ٹرمپ نے دعوی کیا کہ جان بولٹن اپنی زیرطبع کتاب بیچنے کے لیے اس طرح کی من گھڑت باتیں کررہے ہیں۔ جان بولٹن نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اگست 2019ء میں ان سے درخواست کی تھی کہ یوکرین کو دی جانے والی391 ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دی جائے جس کا مقصد جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کی غرض سے یوکرینی حکام پر دباؤ ڈالنا تھا۔ یوکرین گیٹ سکینڈل کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو ان دنوں مواخذے کا سامنا ہے اور سینیٹ کے ارکان جان بولٹن سے ایوان میں گواہی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔