بریکنگ نیوز۔۔۔!!! 130 مسافروں سے بھرا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار

تہران (نیوز ڈیسک ) ایران میں مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ الاہواز صوبے میں ایک مسافر طیارہ رن وے پر اترتے وقت اپنے راستے سے پھسل کر ہوائی اڈے سے ملحق ایک سڑک پر آ گیا۔ یہ واقعہ پیر کی صبح معشور شہر میں پیش آیا۔ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے

زیر انتظام فضائی کمپنی ائیرلائن کیسین کا طیارہ دارالحکومت تہران سے آ رہا تھا اور اس میں 130 مسافر سوار تھے۔ایرانی ذمے داران کے مطابق واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور وڈیوز میں مسافروں کو افراتفری کے عالم میں سیڑھی کے بغیر براہ راست جہاز سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس سے قبل اتوار کے روز بھی ایک مسافر طیارہ تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا تھا۔یہ طیارہ ترکی کے شہر استنبول جا رہا تھا۔ اس سے قبل افغان ائیر لائن آریانا ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارہ صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 110 مسافر سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ افغان ائیرلائن کا مسافر طیارہ افغانستان کے صوبے میں گر کر تباہ ہوگیا ہوگیا، طیارے میں 110 مسافر سوار تھے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارے میں سوار تمام مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا کے معروف ترین کھلاڑی سمیت کئی افراد جان کی بازی ہار گئے ۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مشہور باسکٹ بال پلیئر کوبے براینٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رات گئے امریکی میڈیا کے مطابق نجی ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ لگ گئی،جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں لیجنڈ باسکٹ بال پلیئر کوبے براینٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔کوبے براینٹ کا اس سال کے آغاز تک سب سے زیادہ پوائنٹس کا ورلڈ ریکارڈ رہا۔