موسم کی شدت نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، شاہراہوں پر حد نظر بے حد محدود ، جمعے کے خطبات بھی مختصر

سعودی عرب (ویب ڈیسک ) ایک ہفتے سے موسم غیر مستحکم ہے۔ جمعہ کو تبوک، مدینہ منورہ، الجوف اور نجران میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ تبوک میں حد نظر محدود ہوگئی۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے اور عاجل کے مطابق فلکیاتی علوم کی عرب تنظیم کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں مسافروں

سے کہا ہے کہ وہ ڈرائیونگ انتہائی محتاط انداز میں کریں۔ڈاکٹر خالد الزعاق بتایا ’ شمالی حدود ریجن، تبوک، الجوف، حائل، طریف، عرعر، رفحا اور الحفر شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں پر حد نظر بے حد محدود ہوگئی ہے۔ گرد آلود آندھیاں چل رہی ہیں‘۔سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ’حدود شمالیہ ،تبوک، الجوف اور حائل میں شام کے وقت سے برفباری شروع ہوگئی۔ گرد آلود ہواﺅں کے بعد بوندا باندی کا سلسلہ رہا اور اب برفباری کا سلسلہ جاری ہے‘۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تبوک شہر ، اس کی کمشنریوں، البدع، الوجہ، ا ملج، تیماءاور ضباءمیں موسم گرد آلود اور سرد ہواﺅں کی وجہ سے جمعے کوسعودی شہری اور مقیم غیر ملکی گھروں تک محدود رہے۔بازاروں میں سناٹا چھایا رہا ۔ جمعے کی نماز کے لیے بھی لوگ کم تعداد ہی میں جامع مساجد پہنچے تھے۔ جمعے کے خطبات مختصر رہے۔