فلپائن میں بڑی تباہی کا خدشہ ؟ ایک لاکھ 62 ہزار افراد بے گھر

منیلا (ویب ڈیسک ) فلپائنی دارالحکومت منیلا کے نواح میں واقع ٹال نامی آتش فشاں نے ایک بار راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔ اس آتش فشاں سے دھوئیں اور راکھ کے اخراج کی وجہ سے قریبی علاقوں سے اب تک ایک لاکھ 62 ہزار افراد بے گھر ہو کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق سات روز سے راکھ اور بھاپ نکلنے کا عمل اب کسی حد تک کمزور دکھائی دیتا ہے۔ حکام نے انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ منیلا سی65کلومیٹر دور واقع اس آتش فشاں سے مزید راکھ یا لاوا اگلے دنوں میں نکلنے کا قوی امکان ہے۔ آتش فشاں کے ارد گرد کے چودہ کلومیٹر میں رہنے والوں کو مزید احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔