واٹس ایپ کا آئندہ ماہ سے سروس بند کرنے کا اعلان مگر کیوں؟ وجہ بھی بتا دی

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جنوری کی 31 تاریخ تک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے پرانے آپریٹنگ پر سروس دستیاب ہوگی اور یکم فروری 2020 سے صارفین ایپلیکیشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق وہ صارفین جو اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اُس سے پرانا ورژن استعمال کررہے ہیں وہ سروس استعمال نہیں کرسکیں گے اسی طرح آئی فون کے وہ صارفین جو آئی او ایس 8 یا اُس سے پرانا

آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ بھی ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔ آئی فون کے وہ صارفین جو 4 ایس ماڈل استعمال کررہے ہیں اُن کے موبائل پر سروس قابل استعمال ہوگی کیونکہ اس کا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ ہوکر آئی او ایس 9 ہوگیا ہے۔