ایران کا عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ : مگر حملے سے کتنی دیر پہلے امریکیوں کو اطلاع مل گئی اور مخبر کون تھا؟ حیران کن انکشاف

نیو یارک (ویب ڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے نے عرب سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق نے امریکا کو ایرانی حملے سے پیشگی آگاہ کردیا تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے عراق میں الاسد ایئر بیس کا دورہ کیا جہاں امریکی فوجی افسران نے انہیں بتایا کہ

انہیں ایرانی میزائل حملے سے ڈھائی گھنٹے قبل ہی معلوم ہوگیا تھا کہ حملہ ہونے والا ہے اسی لیے زیادہ تر فوجی محفوظ مقام پر چلے گئے تھے۔ امریکی فوجی افسر نے اسے معجزہ قرار دیا کہ حملے میں کسی بھی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا حالاں کہ میزائل ان کے بنکرز سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ہی گرے تھے اور کچھ افسران اس وقت باہر تھے۔ایک عرب سفارتی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ عراق نے امریکا کو پیشگی طور پر حملے سے آگاہ کردیا تھا کہ کس فوجی بیس پر حملہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الاسد ایئر بیس عراق میں امریکا کا سب سے پرانا اور سب سے بڑا فوجی بیس ہے۔