بھارتی طیارہ گر کر تباہ۔۔۔!!! ہلاکتیں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی طیارہ تباہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک اوربھارتی تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

جن کی شناخت اشوک مکوانہ اور پیوش سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔اشوک مکوانہ انسٹرکٹر تھے جب کہ پیوشش سنگھ تربیت حاصل کر رہے تھے۔

حادثے کے بعد بھارتی اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پہنچے جس کے بعد دونوں پائلٹوں کو اسپتال لایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا،ائیر پورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ جب طیارہ روانہ ہوا تو وہاں دھند نہیں تھی لیکن اچانک شام 8.45 کے قریب دھند میں اضافہ ہوا۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب پائلٹ نے فضائی پٹی پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن دھند کی بنا پر قریبی فارم کے کھیت میں اترا۔

خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی تربیتی پروازوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ دو ماہ قبل بھی بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اسی ماہ ایک اور بھارتی ڈرون طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔

شہر چترادرگہ میں ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خیال رہے کہ بھارت کے طیارے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے تربیتی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ اگست میں بھی بھارتی ریاست اُتر پردیش میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارہ بجلی کی تاروں میں پھنس گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ قبل ازیں بجلی کی تاروں میں پھنس کر ہی بھارت کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں پیش آیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز گرنے اور تباہ ہونے کی خبریں اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ جبکہ فروری میں بھی پاک فضائیہ نے بھارت کو زبردست سرپرائز دیتے ہوئے ایک بھارتی مگ 21 اور ایس یو 30 جیسا جدید جنگی طیارہ بھی مار گرایا تھا۔