نامور فٹبالر رونالڈو کے ہاتھ میں نظر آنے والے اس انگوٹھی ، چھلے اور گھڑی کی قیمت کتنی ہے ؟ جان کر بڑے بڑے دولتمندوں کے پسینے چھوٹ جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک )پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 12کروڑ روپے ہاتھ میں پہن لئے‘ وہ بائیں ہاتھ میں ایک انگوٹھی ایک چھلا اور گھڑی بھی باندھے ہوئے ہیں جس کی کل مالیت 6 لاکھ 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ (12 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ جو انگوٹھی انہوں نے پہنی ہوئی ہے

وہ منگنی میں پہننے والی خواتین کی انگوٹھی کی طرح ہے جس میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ انگوٹھی کی مالیت 2 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (4 کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کی ہوسکتی ہے۔ ایک اور انگلی میں ہیروں سے مزین ایک ایٹرنیٹی رنگ پہنی ہوئی ہے جس کی قیمت 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً ایک کروڑ ایک لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔دبئی انٹرنیشنل سپورٹس کانفرنس کے دوران فٹبالر نے رولیکس کی جی ایم ٹی ماسٹر آئیس گھڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔اس گھڑی کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ (7 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) بتائی جارہی ہے۔ جس میں 18کیرٹ کا وائٹ گولڈ اور 30کیرٹ کا ہیرا لگا ہوا ہے۔اتنی مہنگی ترین چیزیں خریدنا اس مہنگے فٹبالر کے لیے کچھ نیا نہیں ہے بلکہ یہ فرینک ملر کی نایاب گھڑی جس کی قیمت 12 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 24 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔