بریکنگ نیوز ۔۔۔!!! مسافر طیارہ پُل کے نیچے جا گھُسا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ہوائی جہاز ہائی وے کے پل کے نیچے پھنس کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر درگاہ پور میں ایک ہوائی جہاز ہائی وے نمبر 2 کے ایک پل کے

نیچے پھنس گیا۔ اس جہاز کو اس وقت ٹرک کے ذریعے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لےجایا جا رہا تھا کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔جب لوگوں کو اس حادثے کی اطلاع ملی تو انھوں نے فواً اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پو اپ لوڈ کر دی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب اس جہاز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ متنقل کیا جا رہا تھا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ منظر وہاں کے لوگوں کے لیے بہت زیادہ انوکھا تھا جب ایک جہاز کو انھوں نے ایک پل کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا۔ذرائع کے مطابق یہ جہاز 2007 سے بھارتی ایوی ایشن میں شامل کیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال ہی کچھ خرابیوں کے باعث اسکے آپریشن معطل کر دیے گئے تھے۔ جس کی وجہ اڑان نہیں بھر سکتا تھا۔ اب یہ اطلاع ملی ہے کہ یہ جہاز منتقلی کے دوران ہائی وے کے ایک پل کے نیچے پھنس گیا تھا۔ واقع کی رپورٹ قریبی تھانے میں ررج کر لی گئی ہے۔ ویڈیو کو ٹائمز آف انڈیا کے اس ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔