سونیا گاندھی نے آج اپنی سالگرہ منانے سے انکار کر دیا ، مگر کیوں ؟ بھارت سے حیران کن خبر

کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی کانگریس کی سربراہ سونیہ گاندھی نے بھارت میں ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور خواتین کی سلامتی کو درپیش خدشات کے پیش نظر اپنا جنم دن نہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ سونیہ گاندھی پیر کے روز 73برس کی ہوجائیں گی ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع

کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ریپ کے واقعات میں اضافے اور خواتین پر حملوں سے سونیہ گاندھی شدید صدمے کا شکار ہیں ۔سونیہ گاندھی کی جانب سے اپنا جنم دن نہ منانے کا اعلان حالیہ دو افسوسناک واقعات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں خواتین کو ریپ کے بعد قتل کرکے لاشیں جلا دی گئیں۔