محبت میں ناکامی : زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی آئی سی یو میں شادی ۔۔۔ فلمی انداز کی سچی خبر

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کے انکار پر دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرنے والی زیرعلاج لڑکی سے اس کے محبوب کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شادی کرنا پڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں انتہائی انوکھی تقریب میں زیرعلاج مریضہ کی

شادی ہوئی ہے، ایک ہفتے بعد لڑکی کے ہوش میں آنے پر اس کے دوست نے ہسپتال آکر لڑکی سے شادی کرلی۔ تقریب میں ہسپتال کے عملے نے بھی شرکت کی۔ لڑکی کا تعلق نچلی ذات سے ہے جس پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا تھا تاہم خود کشی کے بعد لڑکے کو شادی کرنا پڑی۔