بریکنگ نیوز: شمالی کوریا کا خطرناک ترین میزائل کا تجربہ کرنے کا اعلان ۔۔۔ ساتھ ہی امریکہ کے لیے دھمکی بھی آگئی

پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیانگ یانگ نے سوہائے سیٹلائٹ لانچنگ گراؤنڈ پر انتہائی اہم تجربہ کیا ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیں حالیہ مہینوں کے دوران تنائو میں کمی آئی تھی مگر تازہ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے

امریکا کے ساتھ اپنے متنازع جوہری پروگرام پر مزید بات چیت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کِم سانگ نے ہفتے کے روز زور دے کر کہا کہ جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق امریکا سے مزید کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ طویل مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق تجربے کے نتائج انتہائی مثبت آئے ہیں جبکہ اس تجربے کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے کیوں کہ اس سے شمالی کوریا کی اسٹریٹجک پوزیشن میں مستقبل قریب میں انتہائی تبدیلی رونما ہوگی۔تاہم سرکاری خبر رساں ادارے نے یہ واضح نہیں کیا کہ اصل میں تجربہ کیا تھا اور اس سے کس طرح شمالی کوریا کی اسٹریٹجک پوزیشن میں تبدیلی آ سکتی ہے۔