سارے خواب چکنا چور ، سب اندازے غلط ثابت ہوئے ۔۔۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کیے کرائے پر پانی پھیر دینے والی خبر آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک)عالمی منی مینجرز کا ماننا ہے کہ سعودی آرامکو کی قیمت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اندازے سے بہت کم ہے۔الائنس برنسٹس اور فرینکفرٹ کے یونین انویسٹمنٹ پرائیویٹ فنڈز کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو کی قیمت 17کھرب ڈالرز سے کم ہے۔ نیویارک کے ایک سینئر تجزیہ کار سلاوا بریوسو کا کہنا ہے

کہ اگر آرامکو اپنی توقعات سے قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلے اور سرمایہ کاروں کو دوستانہ شرائط پر دینے کی حامی بھرے تو یہ کمزوری کے بجائے عقل مندی کا فیصلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرامکو کی قیمت 15کھرب ڈالرز سے بھی کم ہے۔ جب کہ سینفرڈ سی برنسٹس اینڈ کو کا کہنا ہے کہ اس کی درست قیمت 12کھرب ڈالرز سے 15کھرب ڈالرز کے درمیان ہے۔ جب کہ لندن کے ایک تحقیقاتی ادارے سے منسلک مارکس چینے وکس کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسے خریدنا چاہتے تو 12کھرب ڈالرز سے 13کھرب ڈالرز میں خریدتے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی عرب کے صوبے ریاض کی پولیس کے میڈیا ترجمان شاکر بن سلیمان التویجری نے بتایا ہے کہ دارالحکومت میں کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز پارک کے تھیٹر میں ہونے والے ایک ثقافتی ایونٹ کے دوران فن کاروں پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے تھیٹر کی ٹیم کے ارکان میں دو مردوں اور ایک خاتون کو اس وقت چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا جب وہ اسٹیج پر براہ راست اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ترجمان کے مطابق حملہ آور مملکت میں مقیم ایک 33 سالہ یمنی ہے جس کے اسٹیج پر دھاوا بولنے کے فوری بعد اس پر قابو پالیا گیا۔ حملہ آور کے قبضے سے استعمال ہونے والا ہتھیار چاقوبرآمد کر لیا گیا اور اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔التویجری نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں مذکورہ تینوں افراد کو معمولی سے زخم آئے۔ انہیں فوری طور پر مطلوبہ طبی امداد فراہم کر دی گئی جس کے بعد تمام افراد کی حالت مستحکم ہے۔