بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا مگر کس بات پر؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتار پور راہداری جلد مکمل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کے موقع پربین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے

عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا آج افتتاح کریں گے۔افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ،بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ،اداکار سنی دیول اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتار پور راہداری جلد مکمل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کرتارپورراہداری تیز رفتاری کے ساتھ 11 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کیلئے مزید رعایات کا اعلان بھی کیا تھا جس میں ایک سال کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنا اور دو روز کیلئے بیس ڈالر فیس کی شرط ختم کرنا شامل تھا۔