آج کی بڑی خبر : جینا ہاسپل امریکی سی آئی اے کی نئی سربراہ مقرر، یہ خاتون کون ہے اور اس عہدے سے قبل کیا خدمات انجام دے چکی ہیں ؟

نیویارک (ویب ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز تجربے کار سراغرساں افسر جینا ہاسپل کو سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے) کی نئی سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔جینا ہاسپل کی عمر 60 سال ہے ۔انھیں فروری 2017ء میں سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔وہ امریکا
کے اس مرکزی خفیہ ادارے کی کیرئیر افسر ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں میں وقار اور تکریم کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔وہ امریکا کی انٹیلی جنس کمیونٹی کو مربوط بنانے کی مؤید رہی ہیں۔جینا ہاسپل نے 1985ء میں سی آئی اے کی ملازمت اختیار کی تھی ۔اس دوران میں وہ زیادہ عرصہ ایک انڈر کور (خفیہ ) افسر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔اسی لیے جب ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ان کا تقرر کیا گیا تھا تو ان کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی تھی۔سی آئی اے کی ویب سائٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے تب ایجنسی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے جینا ہاسپل کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تقرر کا خیر مقدم کیا تھا اور ان کے بارے میں کہا تھا کہ ’’ وہ ایک مثالی انٹیلی جنس افسر اور وفادار محب وطن ہیں۔ وہ ایجنسی میں 30 سالہ ملازمت کے تجربے کی حامل ہیں۔وہ کام کی تکمیل کی زبردست قائدانہ صلاحیت کی حامل ہیں اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کے لیے بھی مشعل راہ ہیں‘‘۔انھوں نے مزید لکھا تھا:’’ ہم خوش قسمت ہیں کہ ان ایسی ذہانت ، مہارت اور تجربے کی حامل ہماری ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گی۔میں جانتا ہوں کہ وہ غیر معمولی کام انجام دیں گی اور آنے والے برسوں میں
ان کے ساتھ کام کا منتظر ہوں‘‘۔مس ہاسپل امریکا سے باہر بہت سے ممالک میں سی آئی اے کی خفیہ افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور وہ متعدد ممالک میں سی آئی اے کی اسٹیشن چیف بھی رہی تھیں۔وہ واشنگٹن میں سی آئی اے میں مختلف اہم عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔ وہ قومی خفیہ سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر ، قومی خفیہ سروس کی غیر ملکی انٹیلی جنس اور خفیہ کارروائی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ، نیشنل کلینڈ اسٹائن سروس کے ڈائریکٹر کی چیف آف اسٹاف اور انسداد دہشت گردی مرکز میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔انھیں انٹیلی جنس کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ ان میں انسداد دہشت گردی میں شاندار خدمات پر جارج ایچ ڈبلیو بش ایوارڈ ، انٹیلی جنس میڈل آف میرٹ اور صدارتی رینک ایوارڈ شامل ہے۔مؤخر الذکر امریکا میں سرکاری ملازمین کو دیا جانے والا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔خیال رہے کہ سراغرساں افسر جینا ہاسپل کو سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے) کی نئی سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔جینا ہاسپل کی عمر 60 سال ہے ۔انھیں فروری 2017ء میں سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا