You are here
Home > انٹر نیشنل > میانمار کے بحران میں فیس بک نے کیسا کردار ادا کیا ۔۔۔؟ اقوام متحدہ نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دینے والا اعلان کر دیا

میانمار کے بحران میں فیس بک نے کیسا کردار ادا کیا ۔۔۔؟ اقوام متحدہ نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دینے والا اعلان کر دیا

نیویارک (ویب ڈیسک)میانمار میں ممکنہ نسل کشی کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بحران کے حوالے سے معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں نفرت پھیلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔مذکورہ ماہرین کی جانب سے پیر کے روز اس تنقید کے جواب میں فیس بک کمپنی کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ فیس بک نے جنوری میں میانمار کے انتہا پسند رہ نما “ویراتھو” کا اکاؤنٹ نفرت انگیز مواد کے سبب ختم کر دینے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ برس اگست میں میانمار میں سکیورٹی آپریشن کے نتیجے میں صوبہ راکھین سے 6.5 لاکھ سے زیادہ روہینگا مسلمان فرار ہو کر بنگلہ دیش چلے گئے تھے۔ میانمار کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے اور خواتین کی عصمت دری کی کارروائیوں کے حوالے سے متعدد شہادتیں سامنے آئیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے میانمار میں حقائق کا کھوج لگانے والے کود مختار بین الاقوامی مشن کے سربراہ مرزوقی داروسمان نے صحافیوں کو بتایا کہ میانمار میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں نے “فیصلہ کن کردار” ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے بیچ پھوٹ اور تنازع پھیلانے میں ان ویب سائٹوں نے مرکزی طور پر حصّہ لیا۔میانمار کے لیے اقوام متحدہ کی تحقیق کار یانگے لی کا کہنا ہے کہ “میانمار میں لوگوں کی زندگی میں فیس بک کا بڑا عمل دخل ہے۔ ویب سائٹ نے غریب ملک کا بڑی مدد کی ہے مگر اس کو نفرت انگیز مواد پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ شدت پسند قوم پرست بدھسٹ عناصر کے فیس بک پر ذاتی صفحات ہیں اور یہ لوگ عملی طور پر روہینگا اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بہت زیادہ نفرت اور تشدد پر مبنی جذبات پھیلاتے ہیں”۔واضح رہے کہ میانمار میں سب سے زیادہ شدت پسند بُدھ راہب ویراتھو کے خطاب پر عائد پابندی ہفتے کے روز ختم ہو گئی ہے۔ ویراتھو کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف اس کی نفرت انگیز تقریروں کا راکھین میں ہونے والے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کو جوتا رسید کرنے والا دراصل کون نکلا ۔۔۔؟ اصلیت جان کر پٹواریوں اور قیمے والے نان کے شیدائیوں کا چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کو دل چاہے گا

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی پاکستان سے دھاندلی کی رخصتی کی خبر آ گئی ۔۔۔الیکشن 2018 کو شفاف بنانے کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیا شاندار قدم اٹھا لیا ؟ جانیے

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی پاکستان سے دھاندلی کی رخصتی کی خبر آ گئی ۔۔۔الیکشن 2018 کو شفاف بنانے کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیا شاندار قدم اٹھا لیا ؟ جانیے

یہ بھی پڑھیں:یورپ کی مشہور زمانہ چالیس کنواریوں کی خوشبو رکھنے والی شراب ۔۔۔۔۔مگر یہ شراب دراصل کیسے تیار کی جاتی ہے ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

یہ بھی پڑھیں:آج کی بڑی خبر : نواز شریف نے ہم کو دھوکہ دیا ہے اس لیے ہم اب (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے ، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے اہم ترین سیاست دان نے علمِ بغاوت بلند کر دیا

یہ بھی پڑھیں:جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کو جوتا رسید کرنے والا دراصل کون نکلا ۔۔۔؟ اصلیت جان کر پٹواریوں اور قیمے والے نان کے شیدائیوں کا چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کو دل چاہے گا


Top