ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔۔۔ ہارٹ ٹرانسپلانٹ پر شاندار تحقیق کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ میں لاکھوں ڈالرز انعام سے نواز دیا گیا

ٹیکساس(ویب ڈیسک)امریکا میں مقیم ایک پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر فیصل چیمہ کو دل کی پیوند کاری میں جدید ترین تحقیق کے لیے 40 لاکھ ڈالر فنڈنگ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ٹیکساس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اور بیلر کالج آف میڈیسن سے وابستہ پاکستانی سرجن ڈاکٹر فیصل چیمہ اور ان کے ساتھی ڈاکٹر جیفری مورگن ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی تعداد بڑھانے کے لیے انسانی اعضا
کی افادیت اور قابل استعمال ہونے پر تحقیق کریں گے تاکہ ایسے ہزاروں مریضوں کو بچایا جاسکے جو ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے دل کی عدم دستیابی اور اس کے انتظام میں تاخیر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔یہ امدادی رقم ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر جیفری عطیہ کردہ انسانی اعضاء بشمول جگر، پھیپھڑے، گردے اور دل کو کارآمد حالت میں محفوظ رکھنے اور ان کی پیوندکاری کے لیے نئے طریقوں کی دریافت پر تحقیق کے لیے خرچ کریں گے۔ڈاکٹر فیصل چیمہ کا تعلق پنجاب کے علاقے حافظ آباد سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل اسکول سے حاصل کی اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے جس کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے آغا خان یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی، لویولا یونیورسٹی، جون ہوپکنس یونیورسٹی، یونیورسٹی آف میری لینڈ، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا بارکلے سے ٹریننگ حاصل کی اور یہیں کام بھی کرتے رہے۔ اس وقت وہ ہیوسٹن میں بیلر کالج آف میڈیسن اینڈ ٹیکساس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں بطور فیکلٹی ممبر ذمہ داریاںانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر فیصل چیمہ کو دل کی پیوند کاری میں جدید ترین تحقیق کے لیے 40 لاکھ ڈالر فنڈنگ کا اعزاز دیا گیا ہے(ذ،ع)

یہ بھی پڑھیں: جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کو جوتا رسید کرنے والا دراصل کون نکلا ۔۔۔؟ اصلیت جان کر پٹواریوں اور قیمے والے نان کے شیدائیوں کا چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کو دل چاہے گا
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی پاکستان سے دھاندلی کی رخصتی کی خبر آ گئی ۔۔۔الیکشن 2018 کو شفاف بنانے کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیا شاندار قدم اٹھا لیا ؟ جانیے

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی پاکستان سے دھاندلی کی رخصتی کی خبر آ گئی ۔۔۔الیکشن 2018 کو شفاف بنانے کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیا شاندار قدم اٹھا لیا ؟ جانیے

یہ بھی پڑھیں:یورپ کی مشہور زمانہ چالیس کنواریوں کی خوشبو رکھنے والی شراب ۔۔۔۔۔مگر یہ شراب دراصل کیسے تیار کی جاتی ہے ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

یہ بھی پڑھیں:آج کی بڑی خبر : نواز شریف نے ہم کو دھوکہ دیا ہے اس لیے ہم اب (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے ، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے اہم ترین سیاست دان نے علمِ بغاوت بلند کر دیا

یہ بھی پڑھیں:جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کو جوتا رسید کرنے والا دراصل کون نکلا ۔۔۔؟ اصلیت جان کر پٹواریوں اور قیمے والے نان کے شیدائیوں کا چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کو دل چاہے گا