سرجیکل سٹرائیکس کے مضحکہ خیز دعوے،بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سیاستدانوں نے اپنے ہی آرمی چیف کے دعوے پر سوال اٹھا دیئے۔ کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکا ر کے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے انتخابات میں ہی نظر آتے ہیں، لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے

کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ کا کہنا تھا کہ سرجیکل سٹرائیکس ہمیشہ انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس کے دعوؤں کا ایک معمول بن گیا ہے، لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے آزاد کشمیر میں تین دہشت گرد کیمپ تباہ کر نے اوردس پاکستانی جوانوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو ڈی جی آئی ایس پی آ ر نے مسترد کر دیا تھا۔ پاکستان پی 5ممالک کے سفارت کاروں کو علاقے میں لے جانے کی دعوت دے چکا ہے۔ بھارت کو اپنے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے کیلئے خود علاقے میں لے جانے کی پیشکش بھی کی جا چکی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں ریاستی انتخابات کے سلسلے میں ہریانہ میں پولنگ ہونا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کے بعد شدید شرمندگی کا سامنا کرچکا ہے، جس میں ناکام حملے میں بھارتی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری بھی شامل ہے۔ بھارتی سیاستدانوں نے اپنے ہی آرمی چیف کے دعوے پر سوال اٹھا دیئے۔ کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکا ر کے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے انتخابات میں ہی نظر آتے ہیں،لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس ہمیشہ انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں؟۔