بھارت میں خوفناک دھماکہ ۔۔۔!!! ہلاکتیں

لکھنؤ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کی ریاست اتر پردیشن میں میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ گیس سیلنڈر تھا ۔ اس حوالے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی شمالی ریاست اُتر پردیش میں واقعہ ایک

گھر کے اندر گیس سیلنڈر میں دھماکہ ہے، دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ گھر مکمل طور پر منہدم ہوگیا جبکہ آس پاس کے گھروں کو بھی شیدی نقصان پہنچا ۔ دھماکے کے بعد گھروں کو شدید آگ نے اپنی لپیٹ میں لےلیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو اداروں اور اہل علاقہ نے ملک کر ملبے تلے دھبے افراد کو نکالا جن میں 13 افراد ہلاک ہو چکے تھے ۔ ان افراد میں 4 افراد کی لاشیں بری طرح جھلس چکی تھیں، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک تھی کیونکہ آگ ککی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے انکا جسم زیادہ تر جھلس چکا تھا جنہیں طننی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے کے نیچے اب بھی کئی افراد موجود ہیں، جنکو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی درست تعداد کا اندازہ آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی لگایا جاسکے گا، جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں گلیاں انتہائی تنگ ہیں جس کی وجہ سے بھاری مشینری جائے وقوعہ تک نہیں پہنچ پا رہی ، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔