سعوودی شہزادے تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔ مودی کے سفر کے لیے کیسا جہاز تیار کر لیا گیا ہے؟ ناقابل یقین تفصیلات اس خبر میں

نئی دہلی (ؤیب ڈسیک) بھارتی صدر اور وزیراعظم آئندہ سال جولائی سے 19 کروڑ ڈالر مالیت کے میزائل دفاعی نظام سے لیس 2 خصوصی طیاروں میں سفر کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صدر اور وزیراعظم کیلئے امریکا سے آنے والے میزائل دفاعی نظام سے لیس دونوں طیارے بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اڑائیں گے۔


دونوں بوئنگ 777 طیارے امریکا سے جولائی میں بھارت پہنچیں گے اور یہ صرف صدر اور وزیراعظم کی آمد و رفت کیلئے استعمال ہوں گے۔ ان طیاروں کو ’ائیر انڈیا ون‘ کہا جائے گا جیسا کہ امریکی صدر کے طیارے کو ’ائیر فورس ون‘ کہا جاتا ہے۔فروری میں امریکا نے بھارت کو 19 کروڑ ڈالر مالیت کے 2 میزائل دفاعی نظام بیچنے پر رضامندی ظاہرکی تھی۔صدر اور وزیراعظم اس وقت ائیرانڈیا کے طیاروں میں سفر کرتے ہیں۔