گوگل نے میاں بیوی کی برہنہ تصویر پوری دنیا کو دکھادی، مگر کیوں اور کیسے؟ خبر پڑھ کر آپ محفوظ رہ سکتے ہیں

تائپی(مانیٹرنگ ڈیسک) شبیر کے دیکھنے والی بات تو محض بات ہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ ’کوئی دیکھے یا نہ دیکھے، گوگل میپس تو دیکھے گا۔‘ اب تائیوان کے اس میاں بیوی کو دیکھ لیں جو ملک کے خوبصورت پہاڑی علاقے میں کھلے آسمان کے نیچے ’خلوت‘ کے لمحات گزار رہے تھے اور گوگل میپس نے ان کی برہنہ حالت

میں تصویر پوری دنیا کو دکھا دی۔ یہ میاں بیوی شاید سیاحت کے لیے اس پہاڑی علاقے میں گئے تھے جہاں کھلے آسمان کے نیچے شین تیان (Shantian)نامی روڈ کے کنارے اپنی سفید گاڑی روک کر اس کی اوٹ میں آپ سمجھ ہی سکتے ہیں کہ کس کام میں مشغول ہو گئے۔س جوڑے کو کیا معلوم تھا کہ گوگل میپس یہ گل کھلا دے گا۔ گوگل میپ کے کسی عقابی روح کے حامل صارف نے سٹریٹ ویو میں اس جوڑے کو دیکھ لیا اور سکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔ اس کی اس پوسٹ کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”میں نے گوگل میپس کا سٹریٹ ویو آن کرکے اس پہاڑی علاقے کو دیکھنا شروع کیا۔ دراصل میں جنگلی جانوروں کو دیکھنا چاہتا تھا لیکن غیرمتوقع طور پر مجھے یہ جوڑا اس حالت میں نظر آ گیا۔“ڈیلی میل کے رابطہ کرنے پر گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس جوڑے کی تصویر ڈیلیٹ کر دی گئی ہے کیونکہ یہ ہماری پالیسی کے خلاف تھی۔