اگر بھارت جنگ نہیں چاہتا تو فوری طور پر یہ کام کرے ۔۔۔۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بڑا مطالبہ کر ڈالا

بیجنگ (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت تنازع کشمیر کے حوالے سے یواین قراردادوں کا احترام کرے ،بھارت کشمیریوں کے انسانی حقو ق کا تحفظ یقینی بنائے ،آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ،عزت اوروقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،پاک فوج کے

تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،آرمی چیف نے کمانڈر پی ایل سے ملاقات کی،آرمی چیف نے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے بھی ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں فروغ امن کیلئے کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی اور موجودہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا۔ آرمی چیف نے چینی عسکری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ بھارت تنازع کشمیر کے حوالے سے یواین قراردادوں کا احترام کرے ،بھارت کشمیریوں کے انسانی حقو ق کاتحفظ یقینی بنائے ،چینی عسکری قیادت نے کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال میں پاکستان کا طرزعمل امن کے مفاد میں ہے ،آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، عزت اوروقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی چین کے د ورے پر پہنچ چکے ہیں۔ اس دورے پر وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ چین کے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی الگ الگ ضیافتوں میں بھی شرکت کریں گے۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین اس موقع پر بہت سے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود، پٹرولیم کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطحی وفد موجود ہے۔