ملاپ کے دوران دل کا دورہ ۔۔۔۔ کاروباری دورے پر گئے ایک کمپنی کے ملازم کی ہلاکت کا ذمہ دار کسے قرار دے دیا گیا ؟ پیرس سے حیران کن خبر

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کی ایک کمپنی کو اپنے اُس ملازم کی موت کی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جو ایک کاروباری دورے کے دوران ایک اجنبی سے سیکس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔فرانس کی ایک عدالت نے کاروباری دورے پر سیکس کے دوران ملازم

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔کی ہلاکت کو ’انڈسٹریل حادثہ‘ قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کے ورثا زر تلافی کے حقدار ہیں۔کمپنی نے موقف اختیار کیا تھا کہ جب سیکس کی غرض سے ان کے ملازم کے ہوٹل کے کمرے میں کوئی خاتون آئیں تو اس وقت وہ پیشہ ورانہ فرائض سرانجام نہیں دے رہے تھے اس لیے کمپنی ان کی ہلاکت کی ذمہ دار نہیں۔فرانسیسی قانون کے تحت اگر کوئی ملازم کسی کاروباری دورے کے دوران پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہلاک ہو جائے تو کمپنی اس کی موت کی ذمہ دار ہو گی۔’انڈسٹریل حادثے‘ میں ہلاک ہونے والا زاویئر ایکس نامی شخص پیرس کی ایک ریلوے سروسز کمپنی، ٹی ایس او کے ملازم تھے۔زاویئر ایکس 2013 میں کام کے سلسلے میں مرکزی فرانس کے علاقے میں گئے جہاں کمپنی کے مطابق وہ ایک اجنبی کے ساتھ سیکس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئے۔کمپنی نے سٹیٹ ہیلتھ انشورنس کی جانب سے اسے ’دوران کام موت‘ قرار دینے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔کمپنی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جنسی فعل بھی کھانا کھانے اور غسل کرنے جیسیا ایک عام فعل ہے۔پیرس کی عدالت سٹیٹ انشورنس کمپنی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔فرانسیسی قانون کے تحت کاروباری دورے کے دوان ملازم تمام وقت کے لیے سوشل تحفظ کا حقدار ہے۔