ٹرمپ تو واقعی اپنے وعدے کا سچا نکلا : مسئلہ کشمیر پر کیا حکم جاری کر دیا؟ دل خوش کر دیے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ ٹرمپ کی پیشکش پر پوری وادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ، کشمیریوں کا ساتھ دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال

ملک نے کہا کہ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی شکر گزار ہوں جنہوں نے کشمیریوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہیں ، سارے کشمیر ی ان کے شکرگزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاکستان کے وجود میں آنے کاراز اللہ کی طاقت تھی اور کشمیر کی جدوجہدکا راز بھی یہی ہے کہ ایک نہتی قوم اتنی بڑی فوجی طاقت سے نبرد آزما ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پیشکش پر پوری وادی میں خودی کی لہر دوڑ گئی تھی ، کشمیریوں کا ساتھ دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ جبکہ دودری جانب ایک خبر کے مطابق دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ بھارت کے اس اقدام کے بعد کشمیر میں مزاحمت بڑھے گی ، یہ مزاحمت تحریک بہت زیادہ زور پکڑے گی اور بھارت کے گلے پڑے گی ،ہوسکتا ہے کہ یہ تحریک صرف مقبوضہ کشمیر کی حد تک نہ رہے بلکہ بھارت کے دیگر شہروں میں بھی پھیل جائے ۔جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ بھارت کے اس اقدام کے بعد کشمیر میں مزاحمت بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزاحمت تحریک بہت زیادہ زور پکڑے گی اور بھارت کے گلے پڑے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ تحریک صرف مقبوضہ کشمیر کی حد تک نہ رہے بلکہ بھارت کے دیگر شہروں میں بھی پھیل جائے ۔امجد شعیب نے کہا کہ عالمی برداری کواس پر غور کرنا چاہئے کیونکہ مزاحمت زیادہ ہونے سے بھارت کی جانب سے اس کوکچلا جائے گا اور پھر وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف وزری ہوگی ۔