پاکستانیوں سمیت پوری دنیا افسردہ۔۔۔۔ جمائما گولڈ سمتھ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

لندن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی بھتیجی ایک ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمائمہ کی 15 سالہ بھتیجی آئرس اینابیل گولڈ اسمتھ گرمیوں کی چھُٹیاں گزارنے گھر آئی تھی جہاں فیملی فارم پر اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ آئرس اینابیل

کروڑ پتی بینکر بین گولڈ اسمتھ کی سب سے بڑی بیٹی تھی جبکہ وہ روتھس چائلڈ فورچیون کیٹ روتھس چائلڈ کی جان نشین بھی تھی۔آئرس کے انتقال پر آس پاس کے علاقہ جات کے لوگوں نے بھی اظہار افسوس کیا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی 15 سالہ بیٹی کی خبر والدین پر قیامت بن کر گری جس کے بعد سے دونوں ہی صدمے سے دوچار ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت آئرس رینجر گاڑی میں کسی دوست کے ساتھ سوار تھی ۔خاندان کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ آئرس ایک خوش رہنے والی لڑکی تھی، اس حادثے نے خاندان کے تمام افراد کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔خاندان کا ہر شخص اُس سے بے حد پیار کرتا تھا، وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ کافی ذہین بھی تھی اور جو بھی اُس سے ملتا تھا اُس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا تھا۔ آئرس دنیا کی دو طاقتور ترین ڈائنیسٹیز گولڈ اسمتھ اور روتھس چائلڈ کی جان نشین تھی جن کی مجموعی مالیت اربوں پاؤنڈز ہے۔ آئرس کی موت پر اس کے اسکول کے پرنسپل نے بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آئرس کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکول میں سات سالوں کے دوران ہم نے آئرس کو نہایت ذہین اور قابل تعریف صلاحیتوں کا حامل پایا۔ وہ ایک عاجز طالبہ تھی ۔ ہمیں بے حد افسوس ہے کہ اس قدر قابل اور ذہین بچی اتنی کم عمر میں ہم سے چھین لی گئی ہے۔