اہم ترین یوپی ملک میں دو طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے ۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

برلن(ویب ڈیسک) جرمنی میں دو یورو فائٹر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی ہو گیا جسے ریسکیو اہلکاروں‌ نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.جرمن ایئر فورس کے دو یورو فائٹر طیاروں کا تصادم شمال مشرقی علاقے میں ہوا،

دونوں طیاروں کے پائلٹس نے جہاز سے چھلانگ لگا دی لیکن ایک کی جان بچ سکی۔ دوسرا ہلاک ہو گیا۔ایک جہاز جنگل میں اور دوسرا ایک گاؤں کے قریب گرا۔ زخمی پائلٹ کو ریسکیو ورکرز نے درخت سے لٹکے ہوئے اتارا اور ہسپتال منتقل کر دیا۔حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، واضح رہے کہ جرمنی میں دو یورو فائٹر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔