سوڈان کے بعد ایک اور بڑے ملک میں بغاوت ۔۔ فوجیوں نے اپنے ہی آرمی چیف کو گولی مار دی

ایتھوپیا (ویب ڈیسک) ایتھوپیا کے چیف آف سٹاف کو گولی مار دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش کی جس پر فوج کے چیف آف سٹاف پر فائرنگ کر کے اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا کی 9ریاستوں میں

بغاوت کی کوشش کی گئی جس پر ملک کے چیف آف آرمی سٹاف کو گولی مار دی گئی ہے۔چیف آف سٹاف کو گولی مارے جانے کے بعد ان کے بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہے جس کی وجہ سے خبروں کا حصول بھی ناممکن ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ایتھوپیا میں شیل ورک زوید صدر جبکہ ابے احمد علی وزیراعظم ہیں۔ وزیراعظم ابے احمد علی نے بتایا ہے کہ ملک میں بغاوت کی کوشش کی گئی جس پر چیف آ ف آرمی سٹاف سمیت کچھ افسران حملے میں مارے گئے ہیں۔