امریکہ چین تجارتی کشیدگی، ہواوے نے 2 نئے فون متعارف کرا دیے،قیمت اور فیچرز جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

شنگھائی(ویب ڈیسک) چینی کمپنی ہواوے نے امریکی پابندیوں کے فوری بعد دو نئے کم قیمت اینڈرائیڈ فونز آنر 20 اور آنر 20 پرو متعارف کرا دیے۔ امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہواوے کو بلیک لسٹ قرار دینے اور گوگل

کی جانب سے پابندی کے فیصلہ پر ہواوے نے اپنے نئے اینڈرائیڈ فون متعارف کرا دیے۔ ہواوے نے امریکی کمپنی گوگل کی پابندیوں کا توڑ نئے موبائل فونز کی صورت میں نکال لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہواوے 20 اور 20 پرو کو لندن میں متعارف کرایا گیا۔ دونوں فون کسی بھی فلیگ شپ فون سے کم نہیں لیکن قیمت کے لحاظ سے کافی سستے قرار دیے جا رہے ہیں۔ آنر 20 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری موجود ہے جبکہ آنر 20 پرو میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری رکھی گئی ہے اور یہ دونوں فونز ہواوے کے بنائے گئے ورژن اینڈرائیڈ 9 پائی جسے یو آئی 2.1 بھی کہتے ہیں اور گوگل سروسز کو بھی سپورٹ کرے گا۔ نئے لانچ کیے گئے دونوں موبائل فونز کا ڈسپلے 6.2 انچ رکھا گیا ہے جبکہ موبائل کے سامنے اوپر بائیں جانب 32 انچ میگا پکسل سیلفی کیمرہ موجود ہے۔ دونوں موبائل فونز میں فنگر پرنٹ اسکینر کا آپشن پاور بٹن میں ہی رکھا گیا ہے۔ آنر 20 میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین سنسر 48 میگا پکسل کا ہے جبک دوسرا کیمرا 16 میگا پکسل سپر وائیڈ اینگل لینس پر مشتمل ہے۔ جس میں ایف 2.2 آپرچر اور 117 ڈگری فیلڈ آف ویو موجود ہے۔ اس میں 2 میگا پکسل ڈیتھ کیمرا اور 2 میگا پکسل ہی میکرو کیمرا بھی موجود ہے۔ ہواوے آنر 20 کی قیمت 499 یورو یعنی 84 پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔ آنر 20 پرو

کا بھی بیک کیمرہ 48 میگا پکسل ہے جب کہ 16 میگا پکس سپر وائیڈ انگل کیمرہ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرہ موجود ہے۔ موبائل کا ڈیٹھ سینسنگ کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے جس میں تھری ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت موجود ہے۔ آنر 20 پرو فائیو ایکس ہائیبرڈ زوم اور 30 ایکس ڈیجیٹل زوم کو بھی سپورٹ کرے گا جب کہ اس میں 2 میگا پکسل میکرو لینس دیا گیا ہے۔ اور 30 ایکس ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے جب کہ 2 میگا پکسل میکرو لینس دیا گیا ہے۔ آنر 20 پرو کی قیمت 599 یورو یعنی ایک لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد رکھی گئی ہے۔