دبئی ائیر پورٹ پر خوفناک حادثہ ۔۔۔ 2 پائلٹ جاں بحق، فضائی آپریشن بند کر دیا گیا

دبئی(نیوز ڈیسک ) دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں سے ایک دبئی انٹر نیشل المکتوم ائیرپورٹ پر چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں طیارے کا پائلٹ اور اس کا اسسٹنٹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ شام 7بجے کے بعد پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے چھوٹے طیارے

میں 4افراد سوار تھے۔حادثے کے بعد تمام ریسکیو اور سکیورٹی ٹیمیں آئیرپورٹ پر پہنچ گئیں اور ائیرپورٹ پر تمام فضائی آمدورفت روک دی گئی۔انتظامیہ کے مطابق اب ائیرپورٹ کو تمام فلائٹس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔دنیا کی تمام فلائٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد دبئی ائیرپورٹ پر آنے والی تمام فلائٹس کو دوسرے ائیرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ دبئی میڈیا آفس کے ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ایک طیارے کو کچھ مسئلہ پیش آنے کے بعد ائیرپورٹ پر کچھ وقت کے لیے تمام فلائٹس معطل رہیں لیکن اب ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔