دبئی کے ولی عہد اور ان کے دونوں بھائیوں نے شادی کر لی۔۔۔ لڑکیوں کا تعلق کس ملک سے ہے؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

دبئی سٹی(نیوز ڈیسک )دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان اور ان کے بھائیوں نے ایک ہی دن میں شادیاں کرلیں اور شادی کے موقع پر بنائی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد

المکتوم اوران کے دو بھائیوں نے ایک مشترکہ تقریب میں بدھ کو شادی کرلی ۔ شیخ ہمدان نے شیخہ بنت سعید بن تھانی المکتوم سے شادی کی ۔ ان کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد اورمحمد بن راشد المکتوم نالج فاﺅنڈیشن کے چیئرمین شیخ احمد بن محمد نے بھی شادی کرلی۔تینوں بھائیوں کی شادی کا اعلان باقاعدہ ان کی بہن شیخ لطیفہ بن محمد بن راشدالمکتوم نے سوشل میڈیا پر کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تصاویر شیئرکردیں۔تینوں کی شادی اسلامی رسم ورواج کے مطابق انجام پائی جس دوران انہیں شادی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا تاہم سرکاری طورپر اس کا تاحال اعلان نہیں ہوسکا۔