پورے کا پورا ملک خطرے میں ۔۔۔۔۔ ابو ظہبی کے حقوق ملکیت کے حوالے متحدہ عرب امارات کے ایک بزرگ شہری نے عدالت میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

ابوظہبی (ویب ڈیسک) عرب امارات کے بوڑھے خودساختہ ارب پتی نے عدالت میں ابوظہبی کی ملکیت کا دعویٰ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب ملک کے ایک بوڑھے خودساختہ ارب پتی نے ابوظہبی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ یہ وہم ہو گیا ہے کہ ابوظہبی کے شہری اس کے

آبائو اجداد کی زمین پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ بوڑھے کا خیال ہے کہ جنات کی مدد سے اس کے آبائو اجداد نے سونے، چاندی، ہیرے جواہرات کا غیر معمولی ذخیرہ ابوظہبی منتقل کیا تھا۔ یہ سینکڑوں برس پرانی کہانی ہے۔ ابوظہبی کے باشندے اسے نادار ارب پتی کہنے لگے ہیں۔ اس نے ابوظہبی کی سول اور فوجداری کی عدالتوں میں مقدمات کثیر دائر کئے ہوئے ہیں جبکہ اس کے خلاف بھی مقدمات ہیں۔