بریکنگ نیوز : خاتون اول نے طلاق مانگ لی ، خبر آتے ہی پورے ملک میں تہلکہ مچ گیا

میکسیکوسٹی (ویب ڈیسک )میکسیکو کی خاتون اول انجلیکا ریویرا نے انسٹا گرام پر پوسٹ ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں‌ نے اپنے شوہر اور سابق صدر انریکی بینیا نییٹو سے طلاق مانگ لی ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر بینیا نییٹو چھ سال میکسیکو کے صدر رہے۔ ان کی مدت صدارت
یہ بھی پڑھیں: پوری کہانی کھل کر سامنے آگئی: پولیس والوں نے پہلے ڈرائیور ذیشان کو مارا اورفائرنگ روک دی ،پھر فون پر ایک کال ملائی ، بات کی اور دوبارہ فائرنگ شروع کر دی ، وہ کال کس کی تھی ؟ تہلکہ خیز انکشافگذشتہ برس نومبر میں ختم ہوگئی تھی۔ بینیا نییٹو اور ریویرا سنہ 2010ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےتھے۔ رویرا ٹیلی ویژن چینل پر اینکر ہیں جب کہ شادی کے وقت ان کے شوہر ایک ریاست کے گورنر تھے۔ یہ دونوں کی دوسری شادی تھی۔ دونوں کی پہلی شادیوں سے بھی بچے ہیں۔گذشتہ چند برسوں کےدوران دونوں میں اختلافات کی خبریں آتی رہی ہیں۔ ان خبروں میں‌بعض اوقات طلاق کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں تاہم دونوں کے خاندانی ذرائع طلاق کی خبروں کی تردید کرتےرہےہیں۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔انچاس سالہ ریویرا نے گذشتہ روز انسٹا گرام پر پوسٹ اپنے بیان میں لکھا کہ یہ خبر میرے اور میرے بچوں کے لیے باعث افسوس ہے کہ میں اب طلاق لے رہی ہوں۔ میں تمام طاقت، قوت اور محبت نیک ماں بننے پرمرکوز ہوگی۔ میں اپنی پیشہ وارانہ زندگی کی طرف لوٹنا چاہتی ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: فروری کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز : شاہ محمود قریشی وزیراعلی پنجاب ۔۔۔ عثمان بزدار کی پکی پکی چھٹی؟ وزیراعظم نے بڑا فیصلہ سنا دیا