بھارتی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے پاکستان ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا، حال ہی میں اداکارہ عائشہ خان ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں پر کھل کر بات کی، انہوں نے اقرا عزیز کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ مجھے بہت پسند ہیں، بھارتی اداکارہ نے اقرا عزیز کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقرا بہت پیاری ہیں اور اگر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کروں گی۔
Discussion about this post