پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 سال کی عمر میں پہلا معاوضہ 5 لاکھ روپے ملا تھا، حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا، پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے ان کے پہلے معاوضے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ آج سے 10 سال قبل 5 لاکھ روپے دینے کا کہا گیا تھا جو کہ اس وقت میرے لیے بہت زیادہ تھے، اس وقت میری عمر 16 سال تھی، معاوضہ سن کر میں حیران رہ گئی تھی۔
اپنے مداحوں سے متعلق کیے گئے سوال پر کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرا ایک مداح ڈیلیوری بوائے ہے، اس کے پاس جب بھی میرا آرڈر آتا ہے وہ اس آرڈر کے ساتھ میرے لیے کچھ نہ کچھ ضرور لے کر آتا ہے، اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے اب تک جتنے بھی ایڈریسز تبدیل ہوئے وہ مداح ان سب گھروں میں میرے آرڈر لے کر آچکا ہے۔
Discussion about this post