حاملہ خواتین کے لیے سب سے بہترین غذا کونسی ہے ؟ طبی مایرین نے چارٹ سامنے رکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک)ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد ذہین اور خوبصورت ہو۔ اب سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کو ایک ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے وہ اپنی اس خواہش کی تکمیل کر سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جو خواتین دوران حمل ناشتے

میں فرائی انڈا کھائیں ان کے پیٹ میں موجود بچے کے ذہن کی نشوونما بہترین ہوتی ہے اور وہ دوسرے بچوں کی نسبت کہیں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔“اب تک تلی ہوئی چیزوں کو نقصان دہ خیال کیا جاتا تھا مگر سائنسدانوں کی اس تحقیق نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے ہیں۔امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 24بچوں کی ذہانت کے ٹیسٹ لیے اور دوران حمل ان کی ماﺅں کی خوراک کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر میری کاﺅڈل کا کہنا تھا کہ ”جو خواتین دوران حمل، بالخصوص آخری تین ماہ میں، فرائی انڈا باقاعدگی سے کھاتی رہی تھیں ان کے بچوں نے ذہانت کے ٹیسٹ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان بچوں کا آئی کیو لیول ان بچوں کی نسبت کہیں زیادہ تھا جن کی مائیں انڈے سے پرہیز کرتی رہیں۔اس کی وجہ فرائی انڈے میں پایا جانے والی غذائی جزو کلوئین (Chloine)ہے۔ جو خواتین دوران حمل اس جزو کی حامل دیگر غذائیں استعمال کریں ان کے بچے بھی اس کے فوائد سے تمام عمر مستفید ہوتے رہیں گے۔ انڈے کی زردی کے علاوہ یہ جزو سرخ گوشت اور مچھلی میں بھی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔“