موٹی توند سے نجات کا آپ کے کچن میں موجود آسان ترین نسخہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمومی طور پر طرز زندگی میں معمولی تبدیلی کرنے سے آپ کے جسم کی فالتوچربی تحلیل کرنا ممکن ہے لیکن اگر پیٹ یا توند بڑھ جائے تو اس پر نہ صرف قابو پانا مشکل ہوجاتاہے لیکن اپنے سمارٹ دوستوں یا سہیلیوں کے سامنے احساس شرمندگی بھی ہوتا ہے لیکن اس سے آپ اپنے کچن میں موجود ادرک اور زیرے سے علاج کرسکتے ہیں۔
کھانے کا ایک چمچ زیرہ لیں اور500 ملی لیٹر پانی میں ڈال کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح اس پانی کو ابالنے کے لیے رکھنے کے بعد ایک سے 2 انچ ادرک ڈال دیں اورآنچ تیز کرکے اس مرکب کے ابلنے کا انتظار کریں۔پانی ابلنے کے بعد چولہابند کریں اور اس پانی کو نارمل درجہ حرارت پر واپس آنے دیں اور پھر چھان کر رکھ لیں۔ اسے نہار منہ صبح کے وقت پینا معمول بنالیں اور اس سے چند ہی دنوں میں آپ کوخود فرق محسوس ہوگا۔
مندرجہ بالانسخہ ذرائع سے وصول ہوا، مزید مشاورت کے لیے اپنے قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔