اگر آپ کے بال گررہے ہیں یا وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں تو یہ خبرآپ کے لیے ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پہلے ایک عرصے بعد بالوں کے رنگ میں تبدیلی ہوتی تھی لیکن موجودہ دور میں نوجوانوں کے بال گرنا اور رنگ سفید ہونا بھی عام ہے لیکن اب انہیں وقت سے پہلے سفید ہونے یا گرنے سے محض پیاز استعمال کرنے سے بھی روکاجاسکتاہے۔
امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹولوجی کے مطابق بالوں کا جھڑنا موروثی بیماری بھی ہوسکتی ہے، ہارمون کے تبدیل ہونے اورمختلف دوائیوں کے ضمنی اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) کی وجہ سے بھی بال جھڑسکتے ہیں تاہم پیاز کے رس سے بال جھڑنے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے۔
تحقیقی جریدے ”جرنل آف ڈرمیٹولوجی“ میں شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق پیاز کے رس کو بالوں کی جڑوں پر لگائیے، یہ رس بالوں کو دوبارہ اگانے میں مددگار ثابت ہوگا، اگر پیاز کا رس دن میں دوبار لگایا جائے تو دوہفتوں کے اندر اندر بال دوبارہ اگنا شروع ہوجاتے ہیں۔
یہ بات بھی معلوم ہونی چاہئے کہ جن لوگوں کو پیاز سے الرجی ہے وہ اپنے سر پر بالوں کا رس نہ لگائیں بلکہ کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔