معدے کی تیزابیت سے پریشان رہنے والے افراد کیلئے خوشخبری ، انتہائی شاندار اور آشان نسخہ سامنے آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) معدے کی تیزابیت سے جان چھڑوانے کیلئے طرح طرح کی دوائیاں اور ٹوٹکے اپنا کر تنگ آ جانے والے افراد کیلئے انتہائی آزمودہ نسخہ سامنے آگیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے آپ کو مزید صحت بنا سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ادرک کا استعمال معدے کی تیزابیت کو دور کرنے میں اہم کردار اداکرتا ہے، ماہرین کے مطابق معدے میں تیزابیت سے جسم کے افعال کو خاصہ نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ یہ شکایت مرغن کھانوں کی وجہ سے خاصی عام ہوتی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کو خوراک کاحصہ بنانا اور اس کی چائے پینا تیزابیت کے اثر کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔