آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریض کے انتقال پر ہنگامہ ، ہسپتال انتظامیہ بڑی مشکل میں پھنس گئی ،جانئیے

لاہور (ویب ڈیسک )شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔جبکہ متوفی کی بیٹی نے

الزام لگایا کہ میرےوالد کی حالت خراب تھی لیکن ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جب کہ ہسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں۔مزید پڑھئیے :: سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرونا وائرس اسرائیل نے پھیلایا ہے اسی لیے وہاں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، اس حوالے سے ایک تفصیلی پوسٹ بھی واٹس ایپ گروپس اور فیس بک پیجز پر بڑی تعداد میں شیئر کی گئی ہے اور لوگ کروناکو ’یہودی سازش‘ قرار دے کر اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کر رہے ہیں۔ ایسا وہی لوگ کر رہے ہیں جو حقائق سے نابلد ہیں کیونکہ حقیقت میں اسرائیل بھی کرونا سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور وہاں اس کے کیسز کی تعداد پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ویب سائٹ پر موجود اعدادو شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ 94 ہزار 29 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 873 ہوچکی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کرونا وائرس اب تک دنیا کے 164 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جن میں اسرائیل اور فلسطین بھی شامل ہیں۔ ڈبلیو ایچ کے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 مارچ 2020 تک اسرائیل میں کرونا وائرس کے 304 کیسز رجسٹر ہوچکے ہیں تاہم وہاں اس سے تاحال کسی شخص کی جان نہیں گئی۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 44 ہے اور وہاں بھی کوئی شخص اس موذی بیماری کے باعث جان سے نہیں گیا۔دوسری جانب وائس آف امریکہ (وی او اے) بھی اپنی ویب سائٹ پر کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کر رہا ہے۔ وی او اے کے مطابق اسرائیل میں بدھ کے روز تک کرونا وائرس کے 337 کیسز سامنے آچکے ہیں۔اگر اسرائیل کے اعداد و شمار کا پاکستان سے تقابل کیا جائے تو وہاں کرونا کیسز کی تعداد یہاں سے زیادہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں کرونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 241 ہے جبکہ وی او اے کے مطابق یہاں کرونا کے متاثرین کی تعداد 236 ہوچکی ہے، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 247 ہوچکی ہے۔