ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ ۔۔۔ دنیا بھر میں پاکستان کس نمبر پر آگیا ؟ تازہ ترین رپورٹ

سرگودھا (ویب ڈیسک ) سرگودھا سمیت پاکستان بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ، اس میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے 140 ملین افراد کو وائرل ہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے 14 ملین افراد میں ہیپاٹائٹس کے نتائج مثبت آچکے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبداللہ رانا، ڈاکٹر محمد خلیل رانا سمیت دیگر نے ہیپاٹائٹس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہیپاٹائٹس کے حوالہ سے دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد تعداد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے عالمی اداے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہی ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو سیراب کرنے سے روکنے کیلئے کوششیں کرنا ہوںگی وگرنہ ہیپاٹائٹس کا مرض انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہوگا۔