حیران کن خبر : پاکستان میں ہر سال کتنے بچے نمونیا سے مر جاتے ہیں؟ اعدادوشمار آپ کو دنگ کر ڈالیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیہ سے بچاؤ کا عالمی دن12نومبر کو منایا جائے گا، ماہرین اطفال کہتے ہیں کہ علاج بچوں کا بنیادی حق ہوتا ہے، بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگوا کرکم عمری میں مختلف امراض سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر خالد شفیع،

قومی ادارہ امراض برائے اطفال(این آئی سی ایچ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا نے میڈیاسے بات چیت میں بتایا کہ پاکستان میں حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے سے سالانہ3لاکھ50ہزار (5سال تک کی عمروالے بچوں) کی اموات ہورہی ہے، ان اموات کی شرح حفاظتی ٹیکے لگوا کرکم کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں نمونیہ سے سالانہ 90ہزار بچے اموات کا شکار ہورہے ہیں جوایک خطرناک علامت ہے جبکہ ٹائیفائیڈ سے دنیا بھر میں 6لاکھ اموات ہورہی ہیں ان اموات میں سے60 فیصد پاکستان سمیت ایشیائی ممالک سے رپورٹ ہوتی ہیں۔