واقعی کام کی خبر : ماہرین نے لیموں سونگھنے کا زبردست فائدہ بتا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ لیموں سونگھنے سے انسان خود کو دبلا پتلا محسوس کرتا ہے لیکن ونیلا کے معاملے میں یہ بات اُلٹ ثابت ہوتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف سسیکس کے محققین نے یہ

معلوم کیا ہے کہ مخصوص خوشبو سونگھنے سے انسان اپنی جسامت کے حوالے سے کیا سوچتے ہیں۔ تحقیق کے دوران جب شرکاء نے مختلف اشیاء کی خوشبو سونگھی تو انہوں نے اپنے ذہن میں اپنا ہی خاکہ تیار کیا جو ان کے سائز کے متعلق تھا۔ تحقیق میں شامل ہر شخص نے اپنا الگ الگ خاکہ (Avatar) تصور کیا۔ ماہرین اب سمجھتے ہیں کہ خوشبوئوں کو پہننے والی ڈیوائسز (Wearable Devices)، جیسا کہ کپڑوں کے ساتھ منسلک کرکے لوگوں کو ان کے عزت نفس اور خود پسندی کے جذبے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اِس تحقیق کے نتائج اُن مریضوں کے علاج میں حوصلہ افزا ثابت ہوں گے جو خود سے نفرت کی بیماری (Dysmorphism) میں مبتلا ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں 3؍ کروڑ اور برطانیہ میں 3؍ کروڑ 4؍ لاکھ افراد Dysmorphism کا خوراک سے وابستہ مسائل (Eating Disorder) میں مبتلا ہیں۔