ایک عام سا طریقہ علاج اور 148 خوفناک بیماریوں سے چھٹکارہ۔۔۔ طبی ماہرین نے انسانوں کے بنیادی مسائل حل کر دیئے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اورینٹل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان اورینٹل سوسائٹی آف ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کے باہمی اشتراک سے درد کے خاتمہ میں آکو پنکچر کا کردار کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار رضا میڈیکل کمپلیکس شادمان جیل روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں نامور معالجین اور میڈیکل کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی نے متبادل ادویات کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی ۔انہوں نے خصوصا آکو پنکچر طریقہ علاج کو وضاحت سے بیان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ باریک سوئیوں کو جسم پر موجود انرجی پوائنٹس پر لگانے سے شفائی تحریکیں جنم لیتی ہیں انہی پوائنٹس پر مختلف میڈیکٹڈ سیمولیٹرز کی مدد سے انرجی پیدا کر کے شفاء حاصل کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج کو عالمی ادارہ صحت WHOنے 148بیماریوں کے علاج میں شفاء بخش قرار دیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین ڈاکٹر ضمیر حسین جعفری ،ڈاکٹر مظہر بھٹی ،ڈاکٹر محمد مصعب بھٹی ،ڈاکٹر ملک ذکاء،ڈاکٹر عامر ،حکیم محمد افضل میوء ،حکیم حبیب الرحمن ،حکیم عمر توصیف،حکیم محمد ابوبکر،ڈاکٹر سویرا اور ڈاکٹر سحرش نے بتایا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج کے ذریعے فالج ،لقوہ ،درد شقیقہ ،پٹھوں کا کھچاؤ،ہاتھ،پاؤں کا سُن ہو نا اور دیگر بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دنیا میں ہاٹ اٹیک کی بڑی وجہ شریانوں کا تنگ یا بند ہونا ہے۔اگر آپ اس کیوجہ سے پریشان ہیں اور ادویات سے بچنا چاہتے ہیں تو پانچ اشیاء ایسی ہے جن کے استعمال سے آپ اپنی بند یا تنگ شریانیں کھول سکتے ہیں۔ لہسن: لہسن سے انسان کا خون پتلا ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس میں موجود ’’ایلی سین ‘‘کی وجہ سے خون کی شریانوں کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ وہ کھلتی ہیں۔سولومن : مچھلی صحت کیلئے بہت مفید ہے اور اسکے تیل کی بھی بہت افادیت ہے لیکن مچھلیوں میں سب سے مفید سولومن سمجھی جاتی ہے اس میں موجود فیٹی کمپاؤنڈز کی وجہ سے خون کی شریانیں ٹھیک رہتی ہیں۔اس اومیگا فیٹی ایسڈ تھری کی وجہ سے خون کی سوزش میں کمی آتی ہے اور لوتھڑے نہیں بنتے اور شریانیں بھی ٹھیک رہتی ہیں۔ انار: اناد ایک لذیز اور انتہائی ذائقے والا پھل ہے،اس میں اتنی طاقت موجود ہے جس سے خون کی شریانیں کھلتیں ہیں اور صحت مند رہتی ہے۔ ہلدی: ہلدی گھروں میں مصالحہ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔اس میں موجود ’’کیرکیومین ‘‘ کی وجہ سے جسمانی سوزش کم ہونے کیساتھ شریانیں بھی کھلتی ہیں۔ہلدی کو دودھ میں ملا کے پی سکتے ہیں اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ زیتون کا تیل: زیتون کا تیل انتہائی مفید ،ا س کو ماضی قدیم سے مختلف بیماریوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔اس کے استعمال سے شریانیں کھلتی اور صحت مند ہوتی ہیں۔زیتون کو بغیر پکائے کھانا بہترین طریقہ ہے جس سے اسکی بہتر اور زیادہ افادیت حاصل کی جاسکتی ہے۔اس کے استعمال سے اچھا کولیسٹرول بڑھتا اور برے میں کمی آتی ہے.