اگر اس عید زعفرانی کوفتہ بریانی کھانا چاہتے ہیں تو آسان فارمولا اس خبر میں جانیے

اس کو بنانے کے لیے یہ اجزاء چاہیے ہونگے ۔قیمہ آدھا کلو، زعفران حسب پسند، انڈے آٹھ سے دس عدد، چاول تین پیالی، نمک درمیانی حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پیاز دو سے تین عدد ، ٹماٹر تین عدد درمیانے، دہی آدھی پیالی، پسی لال مرچ ایک کھانے

کا چمچ، پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ13 پسی ہوئی ہری مرچیں ایک چائے کا چمچ، بیسن آدھی پیالی، دودھ آدھی پیالی، کوکنگ ۔تیار کرنے کی ترکیب: انڈوں کو ابال کر درمیان سے ان کی زردیاں نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔ قیمے میں چار ابلے ہوئے انڈوں کی سفید یاں ،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن ،ہری مرچیں ،بھنا کٹا زیرہ،نمک اور بھنا ہوا بیسن ڈال کر پیس لیں ۔ ہتھیلی کو ہلکا سا گیلا کرکے اس پر قیمے کو رکھ کر چھوٹے چھوٹے کوفتے بنائیں اور ہر کوفتے کے درمیان میں انڈے کی زردی رکھ کر بند کر دیں۔ چاولوں کو پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھنے کے بعد ایک کنی ابال کر چھان لیں۔ باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ اور دھنیا ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔ساتھ ہی کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔ جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو دہی ڈال کر بھونیں اور گھی علیحدہ ہونے پر اس میں آدھی پیالی پانی اور تیار کئے ہوئے کوفتے ڈال دیں۔ تین سے چار منٹ بعد جب کوفتوں کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس پر ابلے ہوئے چاول ڈالیں اور زعفران کو دودھ میں ابال کر اس پر ڈال دیں ۔ آخر میں پسا ہواگرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔