کیا چیز خواتین کے لیے سب سے خطرناک کینسر کی وجہ بن رہی ہے ؟ انجلینا جولی نے دنیا بھر کی خواتین کے کام کی بات کہہ ڈالی

لاس انجلس (ویب ڈیسک ) گوشت کا بہت زیادہ استعمال مختلف بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے تاہم حال ہی ایک معروف سرجن نے اس کے ایک اور خطرنک نقصان کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کے بریسٹ کینسر کا علاج کرنے والی سرجن کرسٹی فنک کا

کہنا ہے کہ گوشت اور ڈیری مصنوعات بریسٹ کینسر کے خطرے میں اضافہ کرسکتی ہیں۔کرسٹی ایک معروف بریسٹ کینسر سرجن ہیں اور انہوں نے انجیلنا جولی سمیت ہالی ووڈ کے کئی بریسٹ کینسر میں مبتلا فنکاروں کا علاج کیا ہے۔ کرسٹی کے مطابق پروسیسڈ گوشت کینسر کے خلیات کی نشوونما میں اضافہ کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مختلف جانوروں کے گوشت کے پروٹین اور چکنائی پر جس طرح ہمارا جسم ردعمل دیتا ہے وہ خطرناک ہوتا ہے۔ سرجن کا کہنا ہے کہ ہماری مختلف بیماریوں کی 80 فیصد وجہ ہمارا غیر صحت مند طرز زندگی اور غیر متوازن غذائی عادات ہیں۔ مختلف سبزیوں کا روزانہ استعمال بریسٹ کینسر کے خطرے میں کمی کرتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کینسر سمیت مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ اور گوشت کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔ کرسٹی کا کہنا ہے کہ کھانے میں زیتون کے تیل کا استعمال کینسر کے خطرے میں 68 فیصد کمی کرتا ہے۔ ان کے مطابق ڈیری مصنوعات بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہیں لہٰذا انہیں معمولی مقدار میں استعمال کرنا چاہیئے۔کچھ عرصہ قبل لی وڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔ گزشتہ سال جنوری میں بھی ان کی چوتھی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اداکارہ نے تردید کردی تھی۔ اب شوبز نشریاتی میگزین نے خبر دی کہ انجلینا جولی ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کریں گی۔خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کے لئے بچوں سمیت امریکہ سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ادھر معروف شوبز نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ جلد ہی انجلیا جولی امریکی اداکار، ماڈل و گلوکار گیرٹ ہیڈلینڈ سے شادی کریں گی۔ اداکار کی شکل و صورت انجلینا کے سابق شوہر براڈ پٹ سے ملتی ہے۔ایک اورشوبز نشریاتی ادارے نے انجلینا جولی کی شادی کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔