جسم کو تندرست اور فٹ رکھنے کا آسان ترین فارمولا : ہر روز صرف 20 سیکنڈ یہ کام کریں اور اپنی صحت اور موٹاپے کے حوالے سے بے فکر ہو جائیں

لندن (ویب ڈیسک) انسان دن ایک دن مین بہت سارے کاموں کو سر انجام دیتا ہے۔ زیادہ تر انسان ایسے بھی ہوتے ہیں تھک کر بھی ہار نہیں مانتے ہیں۔ دن بھر کی مصروفیات کے باعث اکثر افراد کے لیے ورزش کے لیے وقت نکالنا مشکل بلکہ ناممکن ہوجاتا ہے (حالانکہ ایسا

ممکن ہوتا ہے) تاہم دن بھر میں چند سیکنڈ ایک آسان کام کیلئے وقت نکال کر بھی آپ خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھ سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ برٹش کولمبیا یونیورسٹی اور میکماسٹر یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن میں 3بار محض 20سیکنڈ کیلئے سیڑھیاں چڑھنا بھی جسمانی طور پر فٹنس بہتر بنانے کیلئے کافی ثابت ہوتا ہے۔ سٹڈی کے مطابق دن بھر میں کچھ سیکنڈز کیلئے معمولی جسمانی سرگرمیوں کیلئے وقت نکالنا صحت مند رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس کے لیے سیڑھیاں چڑھنا بہترین طریقہ ہے مگر تیز چہل قدمی بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ اسے محققین نے فٹنس سنیکس کا نام دیا اور اس میں تین منزلہ سیڑھیاں جس حد تک تیزرفتاری سے ممکن ہو چڑھنا ہوتا ہے اور عام طور پر ایک فرد اوسطاً 20 سیکنڈ میں اسے مکمل کرلیتا ہے۔ دن میں اس طرح تین بار کرنا جسمانی طور پر ہمیشہ فٹ رکھنے کیلئے کافی ثابت ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 24طالب علموں کی خدمات حاصل کی گئیں جو صحت مند تو تھے مگر جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہیں تھے ان میں سے نصف کو مختلف

کام دیئے گئے جبکہ باقی طالبعلموں کو 6ہفتے تک سیڑھیاں چڑھنے کا کام دیا گیا۔ اس گروپ کو ہفتے میں تین دن تین، 3بار سیڑھیاں چڑھنے کی ہدایت کی گئی جس میں اوسطاً ہر بار سیڑھیاں چڑھنے پر 20سیکنڈ لگے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اس گروپ کی جسمانی فٹنس میں بہتری آئی جبکہ دل، خون کی شریانوں اور پھیپھڑوں کو مناسب مقدار میں آکسیجن ملنے سے ان کے افعال بھی بہتر ہو گئے۔ ریسرچرز نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو مشورہ نہیں دیتے کہ وہ اتنے منٹ یا گھنٹے تک ورزش کریں بس چند سیکنڈ نکالنا بھی انہیں جسمانی طور پر فٹ رکھ سکتا ہے۔