حضور نبی کریم ﷺ کی ایک ایسی پسندیدہ ترین غذا،جو ہر بیماری سے محفوظ رکھے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نبی آخرزمان سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ کی حیات مبارکہ مسلمانوں سمیت پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے ۔ حضور نبی کریم ﷺ کی تمام عادات میں ہزار ہزار باتیں اور حکمتیں پوشیدہ ہو تیں جن پر آج کی سائنس کی ریسرچ جاری ہے ۔

حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا جو شخص ہر مہینے تین دن شہد پیے اسے کوئی بڑی تکلیف نہ ہو گی۔ جدید تحقیق کے مطابق یہ بات تسلیم کی گئی ہے کہ شہد بہت سی بیماریوں کی کامیاب دوا ہے ۔ مثلاً جسم اور خاص طور پر پھیپھڑوں کے لئے قوت بخش ہے ۔ دل کے لئے فرحت بخش ہے کھانسی، دمہ،فالج،لقوہ اورسردی سے لاحق ہونے والے امراض میں مفید ہونے کے علاوہ خون صاف کرنے میں بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ کھجور اہل عرب عموماً خوراک کے طور پر استعمال کرتے تھے ، حضور نبی کریمؐ نے کھجور کی بڑی تعریف فرمائی خصوصاً عجوہ کھجور کی۔حضور نبی کریمؐ کو کھجور بہت زیادہ پسند تھی اور اس کا بہت استعمال فرماتے تھے۔رسولؐ کا ارشاد ہے کہ جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں ‌پہنچا سکتا۔ایک اور جگہ ارشاد ہے عجوہ جنت کا پھل ہے۔ اس میں زہر سے شفا دینے کی تاثیر ہے۔کھجور ایک مقوی غذا ہے۔ سب پھلوں میں سے زیادہ توانائی بخش ہے۔ جسم انسانی کو جس قدر حیاتین کی ضرورت ہوتی ہے اسی قدر کھجور میں‌ہے۔ کھجور جسم کو فربہ کرتی ہے۔ صالح خون پیدا کرتی ہے۔ سینہ اور پھیپھڑوں کو قوت بخشنے کے لیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔