پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ حرامانی کی جامنی لباس میں دلکش اداؤں پر مداح فدا ہو گئے، گزشتہ دنوں حرا مانی نے اپنی 35 ویں سالگرہ منائی، اس موقع کیلئے انہوں نے جامنی رنگ کے مغربی لباس کا انتخاب کیا، حال ہی میں انہوں نے فوٹوا ینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں، مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نے جامنی رنگ کا مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ہاتھوں میں سرخ و سفید غبارے اور گلدستہ اٹھائے دلکش ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ نے بال کھول رکھے ہیں جبکہ مہارت سے ہوا میک اپ اور کانوں میں پہنے بندے حرا کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔
Discussion about this post